• Home  
  • آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت !‌ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
- پاکستان

آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت !‌ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد : حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، 18 اگست کو ردوبدل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پیر 17 اگست تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلا تغیر و تبدل موجودہ سطح پر […]

آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت!‌ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد : حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، 18 اگست کو ردوبدل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پیر 17 اگست تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلا تغیر و تبدل موجودہ سطح پر ہی برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد ویک اینڈ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا جائزہ لے گی۔

جس کے بعد 18 اگست بروز منگل سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین اور ردوبدل نافذ ہوگا تاہم پیٹرول 325.43 روپے اور ڈیژل 383.95 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.