• Home  
  • زخمی بابراعظم سے متعلق اہم اپ ڈیٹ
- کھیل

زخمی بابراعظم سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریکٹس میچ میں زخمی ہونے والے بابراعظم کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ٹیم ڈاکٹر کے جائزے […]

زخمی بابراعظم سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریکٹس میچ میں زخمی ہونے والے بابراعظم کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

ٹیم ڈاکٹر کے جائزے اور احتیاطی تدابیر کے بعد بابر کو پریکٹس میچ کے بقیہ وقت سے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بابر 17 اگست پیر کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔

کپتان بابر اعظم سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں دائیں ہاتھ پر گیند لگنے زخمی ہو گئے اور بلےبازی جاری نہ رکھ سکے۔

کپتان ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ بابراعظم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پورٹ آف اسپین میں بھی اسی ہاتھ پر گیند لگی تھی۔

دوسرے روز پاکستان نے دو وکٹ پر ایک سو بیس سےزائد رنز بنا لیے ہیں جب کہ سلیکٹ الیون کی ٹیم پہلی اننگزمیں تین سو پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔محمد عباس اور محمد علی نے تین تین وکٹیں لیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.