• Home  
  • حکومتی سبسڈی، پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا اہم بیان
- Uncategorized

حکومتی سبسڈی، پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا اہم بیان

آل پاکستان پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت نے تحفظات دور کر دیے۔ حکومت سے مذاکرات کے بعد نعمان علی بٹ نے کہا کہ پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کر دیے گئے، فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں بس ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات […]

آل پاکستان پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت نے تحفظات دور کر دیے۔

حکومت سے مذاکرات کے بعد نعمان علی بٹ نے کہا کہ پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کر دیے گئے، فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں بس ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے۔

نعمان علی بٹ کے مطابق حکومت نے سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی، سبسڈی کی ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے ہو گی اور یہ رقم اسٹیٹ بینک کےپاس پہنچ چکی، 24گھنٹے میں سبسڈی کی رقم واپس نہ آئی تو حکومت ایسوسی ایشن سے مل کر مسئلہ حل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کی ادائیگی کے مسئلے کے حل کیلئے حکومت نے پورٹل قائم کر دیا ہے وزارت پٹرولیم، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا، سیکریٹری خزانہ نے ادائیگی کا طریقہ کار کنفرم کر دیا۔

100 روپے پیٹرول ریلیف اسکیم ! غیر رجسٹرڈ شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری

گزشتہ روز ادائیگیوں کا واضح طریقہ کار طے نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم ڈیلرز نے پیکیج کے تحت سستا پیٹرول فراہم کرنے سے انکار کا اعلان کیا تھا۔

مالی طریقہ کار اور ڈیلرز کے خدشات دور ہونے کے بعد عام شہریوں کو ریلیف پیکیج کے تحت پیٹرول کی فراہمی کے عمل کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس معاملے کو آج ہی حل کرنے کی توقع ہے۔

یٹرول ریلیف اسکیم کے مالی میکنزم کو آج حتمی شکل دی جائے گی،وزارت توانائی، سرکاری حکام اور اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم پر حکومت اوراسٹیک ہولڈرز کے درمیان اہم مشاورت آج ہوگی،وزارت توانائی کی جانب سےاجلاس میں شرکت کے لیےمتعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرزکوخط جاری کردیا گیا ہے

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو بھی مذاکرات میں شامل کرلیا ہے،اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین اوگرا یا ان کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ریلیف اسکیم کے مالی میکنزم اورپیٹرولیم ڈیلرزکو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر غورکیا جائے گا، مالی طریقہ کار طے ہونے کے بعد ریلیف پیکیج کے تحت شہریوں کو پیٹرول فراہم کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.