لاہور (15 اگست 2026): ہربنس پورہ میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں کو کچلتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 کار سوار لڑکوں سمیت 5 جاں بحق ہو گئے۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 2 راہگیروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ہربنس پورہ کے قریب کینال روڈ پر تیز رفتار کار راہگیروں کو کچلتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے وقت ایک ماں اپنے 2 بچوں کے ساتھ واک کر رہی تھی جو کار کی زد میں آ گئے۔
کار کی زد میں آنے والا ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جب کہ کار میں سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ مزمل، 17 سالہ فرقان، 18 سالہ نعمان، 19 سالہ جنید اور 20 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی بچے کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا۔ دریں اثنا، مریدکے، لاہور اور وہاڑی میں تین مزید ہولناک ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

