• Home  
  • نادرا اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
- پاکستان

نادرا اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (17 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم فیصل آباد کے درمیان طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی […]

نادرا اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (17 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم فیصل آباد کے درمیان طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر مربوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت طلبہ کے کوائف کی باہمی تصدیق، نادرا اور تعلیمی ریکارڈ میں موجود تضادات کے خاتمے اور درست تعلیمی اسناد کے اجراء میں مدد ملے گی، معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا اور چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے دستخط کیے۔

اس سے قبل نادرا اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم سرگودھا کے مابین طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر مربوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔۔

معاہدے کے تحت طلبہ کے کوائف کی باہمی تصدیق، ریکارڈ میں تضادات کا خاتمہ اور درست تعلیمی اسناد کے اجراء میں مدد ملے گی، یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان، محفوظ ڈیٹا انضمام اور شہریوں کو تیز و شفاف ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.