• Home  
  • ٹریفک پولیس نے 104 چالان ادا نہ کرنے والی موٹر سائیکل پکڑ لی
- Uncategorized

ٹریفک پولیس نے 104 چالان ادا نہ کرنے والی موٹر سائیکل پکڑ لی

لاہور میں ٹریفک پولیس نے 104 چالان ادا نہ کرنے والی موٹر سائیکل پکڑ لی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پکڑی جانے والی موٹر سائیکل پر ایک لاکھ 97 ہزار 200 روپے کے 104 چالان واجب الادا ہیں۔ پیٹرولنگ آفیسر نے ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹر سائیکل کو روکا۔ ٹریفک حکام […]

لاہور میں ٹریفک پولیس نے 104 چالان ادا نہ کرنے والی موٹر سائیکل پکڑ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پکڑی جانے والی موٹر سائیکل پر ایک لاکھ 97 ہزار 200 روپے کے 104 چالان واجب الادا ہیں۔

پیٹرولنگ آفیسر نے ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹر سائیکل کو روکا۔

ٹریفک حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار پر 98 بار بغیر ہیلمٹ، 5 بار لین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہیں۔

یہ پڑھیں: ایک گاڑی کے 50 سے زائد ای چالان، لاکھ سے زائد جرمانہ

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹھوکر نیاز بیگ پر 1لاکھ سے زائد مالیت کی ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑی گئی تھی۔

پٹرولنگ آفیسر نے گاڑی کے ای چلان چیک کئے تو 54 چالان نکلے تھے جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ڈرائیور نے 32 بار ٹریفک سگنل اور 20 بارلین لائن کی خلاف ورزی کی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جرمانہ ادا کرنے پر گاڑی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.