(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی)ہولڈرزپاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا ایک فیصد مختص ہوگا،پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ۔

