اسلام آباد (10 اگست 2026): وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج اخراجات کی وصولی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج 2027 کی درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کی تاریخوں کا اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ہی حج پیکیجز کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 40 روزہ حج پیکیج کی قیمت 12 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2027 کے لیے پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 179,210 مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اسکیم میں 60 فیصد جب کہ 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

