• Home  
  • تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ! کم آمدن والوں کے لئے بڑا اعلان
- پاکستان

تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ! کم آمدن والوں کے لئے بڑا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم آمدن والے گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ میں ترجیح دینے کا حکم دیتے ہوئے محروم علاقوں میں پانی پہنچانے کی سخت ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر فرد اور ہر گھر کو پینے کا صاف پانی […]

تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ کم آمدن والوں کے لئے بڑا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم آمدن والے گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ میں ترجیح دینے کا حکم دیتے ہوئے محروم علاقوں میں پانی پہنچانے کی سخت ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر فرد اور ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے واٹر سپلائی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر پائپ لائنز کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کے لیے نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ پنجاب کے 6 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، چکوال، راجن پور اور مری کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پائپ لائنز کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کم آمدن والے گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ میں ترجیح دینے کاحکم دیتے ہوئے کہا پینے کے صاف پانی کے ذرائع سے محروم علاقوں میں پانی پہنچانے کی سخت ہدایت کردی۔

پانی کی شدید کمی اور آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس، بوٹل واٹر اور باؤزرز (واٹر ٹینکرز) کے ذریعے فوری پانی پہنچانے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈی سی راجن پور اور ڈی سی چکوال سے علاقے میں پانی کی دستیابی پر فوری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

اجلاس کے دوران منصوبے کی پائیداری کے لیے ‘پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ’ کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور سرکاری بوٹل واٹر پلانٹس کو ان کی مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کوہِ سلیمان کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بوتل بند پانی کی کامیاب فراہمی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ نے واسا ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مل کر منصوبے کی فوری اور شفاف تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.