• Home  
  • الٹی گنتی والے سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثناء اللہ
- پاکستان

الٹی گنتی والے سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثناء اللہ

باغ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ الٹی گنتی والے خود بھی  سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔ ’’نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں […]

الٹی گنتی والے سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثناء اللہ

باغ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ الٹی گنتی والے خود بھی  سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔

’’نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی۔ آزادکشمیر میں (ن )لیگ کو دو تہائی اکثریت کے لیے 6 نشستوں کی ضرورت ہے، 2دن بعد الیکشن میں 4 شیر منتخب ہوکر اسمبلی پہنچیں گے، عوام پاکستان کے مالک ہیں، پاکستان کا کون سا حصہ ہے جہاں کشمیری کام نہیں کررہے؟ پاکستان میں کشمیریوں کو سارے حقوق مل رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کشمیر ایکشن کمیٹی میں بہت سارے لوگ ہمارے بھائی اور محب وطن ہیں، الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔

قبل ازیں حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ کسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی جہاں سے ہارجائے وہاں دھاندلی کا الزام لگادیتی ہے، پیپلزپارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پرکام کرے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.