• Home  
  • نجی اسکولوں نے طویل اوقات کار پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا
- پاکستان

نجی اسکولوں نے طویل اوقات کار پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

کراچی (08 اگست 2026): صوبہ سندھ کے نجی اسکولوں کی تنظیم نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے طویل اوقات کار پر نظرثانی کی جائے۔ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے ایک بیان میں کہا کہ موسم کے درجہ حرارت، […]

نجی اسکولوں نے طویل اوقات کار پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

کراچی (08 اگست 2026): صوبہ سندھ کے نجی اسکولوں کی تنظیم نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے طویل اوقات کار پر نظرثانی کی جائے۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے ایک بیان میں کہا کہ موسم کے درجہ حرارت، دوپہر کا کھانا، نماز، مدرسے کا ٹائم، بہت سے بڑے بچوں کی گھریلو ذمہ داری، اساتذہ اور بچوں کی گھروں کو واپسی، دوسری شفٹ کے اوقات وہ زمینی حقائق ہیں جن کی وجہ سے نیا نظام اوقات عملی طور پر انتہائی مشکل ہے۔

انھوں نے کہا فرسٹ ورلڈ ممالک میں طویل اوقات کار کے لوازمات بالکل مختلف ہیں، ہمارے تعلیمی اداروں میں وہ سہولیات اور لوازمات نہیں ہوتے، حیدر علی نے کہا وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ زمینی حقائق سے بخوبی واقف ہیں، معاشرتی مسائل میں نبض شناس اور حقیقت پسند انسان ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور وزیر تعلیم کے موجودہ اقدامات اور اسکولوں پر خصوصی توجہ پورے پاکستان کے لیے قابل مثال ہے، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے تمام طلبہ و طالبات کے لیے یکساں تعلیمی اوقات کار ہونا چاہیے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور مرکزی رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے اسکولوں کے لیے جاری کردہ نیا نظام الاوقات عملی طور پر ناممکن ہے اور اس کے مفید نتائج ملنا بہت مشکل ہے، لہٰذا حکومت سندھ اور وزارت تعلیم فوری طور پر تمام عوامل کا ازسرنو جائزہ لے کر زمینی حقائق پر مبنی شیڈول جاری کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار سے والدین، اساتذہ اور اسکول سربراہان کے لیے بہت ساری مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.