• Home  
  • پشاور بھر میں دفعہ 144 نافذ
- پاکستان

پشاور بھر میں دفعہ 144 نافذ

پشاور(8 اگست 2026): 14 اگست کے موقع پر شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندی 15 اگست تک نافذ رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ […]

پشاور بھر میں دفعہ 144 نافذ

پشاور(8 اگست 2026): 14 اگست کے موقع پر شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندی 15 اگست تک نافذ رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی کھلونا بندوقوں، کھلونا ہارنز اور پٹاخوں کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام پابندی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔ 14 اگست کی تقریبات کے دوران احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے خونی کھیلوں سے گریز کیا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.