• Home  
  • پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
- پاکستان

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا

لاہور : تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وقت سے پہلے کھولنے پر انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 24 اگست تک بند رکھنے کی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو جاری […]

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا 

لاہور : تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وقت سے پہلے کھولنے پر انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 24 اگست تک بند رکھنے کی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو جاری کردہ تاریخ سے پہلے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے خبردار کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری یا نجی اسکول 24 اگست سے پہلے معمول کی کلاسز شروع نہیں کرسکتا، اسکول انتظامیہ حکومتی ہدایات کی پابندی کرے اور طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا مکمل دورانیہ فراہم کرے۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے تعطیلات کا ایک مکمل ماہ “ریمیڈیل لرننگ کیمپس” کے لیے مختص کیا تھا، تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جا سکے، ان کیمپس کا مقصد نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل طلبہ کی بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ان کی کارکردگی کو تقویت دینا ہے۔

انہوں نے اسکول مالکان اور انتظامیہ کو حکومتی پالیسی پر مکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ 24 اگست سے قبل اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت نے والدین اور طلبہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق صرف پنجاب حکومت کے جاری کردہ سرکاری شیڈول پر اعتماد کریں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.