اٹک(3 اگست 2026): حضرو میں غازی بروتھا نہر کے قریب جوہڑ میں ڈوب کر دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں غازی بروتھا نہر کے قریب واقع جوہڑ میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
ریسکیو عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں لاشیں جوہڑ سے باہر نکال لیں۔
بعد ازاں، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

