• Home  
  • پنجاب بیوٹیفکیشن منصوبہ بارش کے پانی کی نذر ہوگیا
- پاکستان

پنجاب بیوٹیفکیشن منصوبہ بارش کے پانی کی نذر ہوگیا

لودھراں(3 اگست 2026): بارش کے باعث لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب بیوٹیفکیشن منصوبہ پانی کی نذر ہوگیا ہے، جس سے مرکزی بازار ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ بارش کے دوران بیوٹیفکیشن منصوبے کے حفاظتی شیڈ اور شیٹیں پھٹ گئیں جبکہ پانی کے نکاسی اور دیگر پائپ بھی ٹیڑھے ہوگئے، اور بارش کا […]

پنجاب بیوٹیفکیشن منصوبہ بارش کے پانی کی نذر ہوگیا

لودھراں(3 اگست 2026): بارش کے باعث لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب بیوٹیفکیشن منصوبہ پانی کی نذر ہوگیا ہے، جس سے مرکزی بازار ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

بارش کے دوران بیوٹیفکیشن منصوبے کے حفاظتی شیڈ اور شیٹیں پھٹ گئیں جبکہ پانی کے نکاسی اور دیگر پائپ بھی ٹیڑھے ہوگئے، اور بارش کا پانی قریبی دکانوں کے اندر داخل ہوگیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ناقص پالیسی اور گھٹیا میٹریل کے استعمال کے باعث بازار دوبارہ ڈوب گیا ہے۔ مرکزی بازار میں بیوٹیفکیشن کا کام گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے، جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار پہلے ہی شدید متاثر ہوچکے ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری اشرف نے متعلقہ ٹھیکیداروں اور عملے کو فوری طور پر مرکزی بازار طلب کر لیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.