مظفرآباد : آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے مقابلے میں ن لیگی امیدوار ان سے آگے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 9 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جو جو بغیر کسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہی۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دیے جانے والے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، غیر سرکاری نتائج سب سے پہلے اے آر وائی نیوز پر نشر کیے جارہے ہیں۔
ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر کامیاب قرار پائے ہیں۔

