• Home  
  • مراد سعید کو احسن اقبال پر کرپشن کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، لاکھوں روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
- پاکستان

مراد سعید کو احسن اقبال پر کرپشن کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، لاکھوں روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد (1 اگست 2026): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام کے جج ہاکم خان نے احسن اقبال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مراد سعید کو […]

مراد سعید کو احسن اقبال پر کرپشن کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، لاکھوں روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد (1 اگست 2026): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ منظور کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام کے جج ہاکم خان نے احسن اقبال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مراد سعید نے 2019 میں احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے جس کے خلاف وفاقی وزیر نے عدالت سے رجوع کیا گیا۔

آج جاری ہونے والے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ احسن اقبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مراد سعید کو 25 لاکھ دینے ہوں گے، ان کے وفاقی وزیر پر 70 ارب روپے کرپشن الزامات ثابت نہیں ہوئے، ان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی کمیشن الزامات ہتک عزت ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یہ ہرجانے کا دعویٰ شواہد کی روشنی میں حد سے زیادہ ہے، متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات سے عام شہریوں میں احسن اقبال کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا، الزامات ان کے کردار اور ساکھ پر براہ راست حملہ تھے، مراد سعید نہ تو خود عدالت پیش ہوئے اور نہ کوئی ثبوت پیش کیا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.