• Home  
  • صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے، خالد مقبول
- پاکستان

صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے۔ نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو صوبے کے قیام اور آئینی ترمیم میں ساتھ چلنے کی دعوت دیتے […]

صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے۔

نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو صوبے کے قیام اور آئینی ترمیم میں ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو سندھو دیش نہیں بنانے دیں گے ہم پاکستان کو بچائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم جو سوچ رہے تھے آج وہ سب بول رہے ہیں، ایک ایسا آئین چاہتے ہیں جو عوام کا محافظ بنے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، خطے کی جنگ رکوانے میں پاکستان کا کردار ہے، پوری دنیا کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جشن آزادی یونین کونسل کی سطح پر منائے گی، تمام دفاتر پر پرچم کشائی کی جائے گی، جشن پاکستان پر سیمینار، مشاعرہ اور ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم حکومت اور ایوانوں کی ضرورت نہیں، حکومت اور ایوانوں کو ہماری ضروری ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.