• Home  
  • وزیراعظم ہی نہیں بلاول بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں، بیرسٹر گوہر
- پاکستان

وزیراعظم ہی نہیں بلاول بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ہی نہیں بلاول اور پیپلزپارٹی بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حالیہ بیان میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ ان کا قبضہ ختم ہوجائے۔ انہوں نے […]

وزیراعظم ہی نہیں بلاول بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ہی نہیں بلاول اور پیپلزپارٹی بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حالیہ بیان میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ ان کا قبضہ ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف ذاتی مفاد میں لگے ہیں، ن لیگ اور پی پی کے پاس آئینی ترمیم کے لیے مینڈیٹ نہیں ہے۔

 

 محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس اس کا مینڈیٹ ہے؟ صوبوں سے متعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اور عوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے موجودہ سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کرگیا؟ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نظام کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.