• Home  
  • دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کیلیے بُری خبر
- کھیل

دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کیلیے بُری خبر

ٹاروبا (30 جولائی 2026): ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستانی ٹیم دوسرے میچ سے قبل بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئی ہے۔ ٹاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے اگلا میچ سیریز بچانے کا مشن ہے۔ تاہم دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہی پاکستان ٹیم […]

دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کیلیے بُری خبر

ٹاروبا (30 جولائی 2026): ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستانی ٹیم دوسرے میچ سے قبل بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئی ہے۔

ٹاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے اگلا میچ سیریز بچانے کا مشن ہے۔ تاہم دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہی پاکستان ٹیم کے شائقین کے لیے بُری خبر آ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سنچری بنانے والے شان مسعود کی پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انگلی میں فریکچر ہو گیا ہے۔

شان مسعود کی انگلی میں فریکچر پہلی اننگ میں بیٹنگ کے دوران ہوا، جس کے باعث وہ دوسری اننگ میں اپنے معمول کے نمبر کے بجائے ٹیل اینڈرز کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آئے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے بھی شان مسعود کی انجری کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شان انجری نے ٹیم کے کمبی نیشن کو متاثر کیا۔ دوسری اننگ میں وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے جس کا اثر پاکستان کی بیٹنگ پر بھی پڑا۔

تاہم بابر اعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ شان مسعود اگلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو بیرون ملک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی مسلسل آٹھویں ناکامی بھی ثابت ہوئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.