• Home  
  • ’’سستی بجلی‘‘، عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی!
- پاکستان

’’سستی بجلی‘‘، عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی!

پشاور (30 جولائی 2026): مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ انہیں سستی بجلی ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پبلک فنانشل منیجمنٹ اور ریونیو موبلائزیشن ریفارمز تقریب سے خطاب میں عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ […]

’’سستی بجلی‘‘، عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی!

پشاور (30 جولائی 2026): مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ انہیں سستی بجلی ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پبلک فنانشل منیجمنٹ اور ریونیو موبلائزیشن ریفارمز تقریب سے خطاب میں عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ سستی بجلی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی ٹرانسمیشن لائنز بچھانے پر کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اپنی ٹرانسمیشن لائنز کے لیے مختلف شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں۔ ٹرانسمیشن لائنز سے صنعت کاری کو فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ ہم نے نئے ٹیکس عائد کیے بغیر وسائل کے بہترین انتظام کے ذریعے طے شدہ ہدف سے زائد صوبے کی تاریخ کا ریکارڈ 150 ارب سے زائد ریونیو حاصل کیا جب کہ وفاقی حکومت اپنے ریونیو ہدف سے 1300 ارب روپے پیچھے رہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس آمدن بڑھانے کا کوئی وژن نہیں ہے۔ اُن کی ترجیح پاکستان نہیں بلکہ قومی اثاثوں کی فروخت ہے۔ واحد پالیسی پٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ ہے۔ اپنے کپڑے بیچنے کا دعویٰ کرنے والے آج عوام کے کپڑے فروخت کرنے پر آ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ، اصلاحات اور شفافیت کو فروغ دے رہے ہیں اور صوبے میں کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے ذریعے کرپشن کے تمام راستے بند کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری فائلوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے، اہم عوامی خدمات آن لائن نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ صوبائی حکومت رواں سال تمام محکموں کی سو فیصد ڈیجیٹائزیشن مکمل کرے گی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.