اسلام آباد (28 جولائی 2026): وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 388 روپے 38 پیسے ہوگئے۔

