اسلام آباد (29 جولائی 2026): فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا نویں جماعت کا جلد کیا جائے گا۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ سمیت پاکستان کے دیگر حصوں اور بیرون ملک میں مقیم طلبہ جنہوں نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات دیے تھے، ان کا انتظار ختم ہو گیا۔
ایف بی آئی سی ای نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جب کہ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دسویں جماعت کے پوزیشن ہولڈرز:
دسویں جماعت کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق PAEC ماڈل کالج فار بوائز، چشمہ، ضلع میانوالی کے علی مرتضیٰ نے 1,092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
دوسری پوزیشن تین طلبہ نے حاصل کی، جنہوں نے یکساں 1,089 نمبر حاصل کیے۔
ان میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، F-8/4 کی سویرا شمشیر، فوجی فاؤنڈیشن کالج فار گرلز، نیو لالہ زار، راولپنڈی کینٹ کی خدیجہ محبوب اور صدیق پبلک اسکول اینڈ کالج (گرلز) سکستھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی ماہ نور فاطمہ شامل ہیں۔
تیسری پوزیشن سرسید ہائی اسکول، کیمپس-IV، گدوال، واہ کینٹ کے منتہا فخر اور آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج (FWO)، کوبی لائنز، راولپنڈی کی ماہین افضل نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں طالبات نے 1,087 نمبر حاصل کیے۔
طلبہ اپنا رزلٹ کیسے چیک کریں؟
FBISE کلاس 10 کے امتحان کے نتائج 2026 کو کیسے چیک کریں۔
طلباء اپنے نتائج چیک کرنے کے لیے 2 فوری طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔
1. ایف بی آئی ایس ای کی ویب سائٹ سے نتائج چیک کریں۔
FBISE کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ایس ایس سی نتیجہ 2026 سیکشن کھولیں۔
رول نمبر سمیت مطلوبہ تفصیلات درج کریں۔
نتیجہ دیکھنے کے لیے معلومات جمع کروائیں۔
مستقبل کے حوالے کے لیے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کریں۔
2. SMS کے ذریعے نتائج چیک کری
طلبہ اپنے موبائل فون سے ایک مقررہ نمبر پر اپنا رول نمبر بھیج کر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
طلبہ ایف بی [رول نمبر] ٹائپ کر کے 5050 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

