چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ قومی مفاد اہم ہے یا ن لیگ کے مفادات کو تحفظ دینا ہے۔
مظفرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے حالات ہوں گے تو یہ آزاد کشمیر نہیں مقبوضہ کشمیر لگے گا لیکن ہم آزاد کشمیر کو کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 30 پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ اور پی پی کارکن شہید کیا یگا، عوام ددیکھ رہے ہیں کہ کشمیر کے ساتھ آپ کیا کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں ساری سیاسی جماعتیں بے وقوف ہیں؟ میں زرداری کا بیٹا، مرتضیٰ اور شاہنواز کا بھانجا ہوں، ہم پرامن رہنا چاہتے تو پرامن رہنے دیا جائے کہیں ایسا نہ ہو پیپلزپارٹی کا بھی اعتبار اٹھ جائے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء ﷲ ہم پیچھے ہٹیں گے نہیں کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔ چوہدری یاسین شہر کی سیٹ جیت گئے جبکہ اپنی آبائی سیٹ ہار گئے یہ میں ماننے کو تیار نہیں انہوں نے وہی کام کیا جو پچھلے الیکشن میں کیا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے ساتھ ہیں ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے ہیں ہم قومی مفاد میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں ہم قومی مفاد میں ریاست پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ پہلے سے پلان ہے کہ یہ لوگ زور زبردستی اور چور دروازے سے حکومت بنانا چاہتے ہیں، گولیاں چلا کر حکومت چلانا چاہتے ہیں، لاشیں گرا کر اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

