• Home  
  • پاسپورٹ کی تجدید ! عازمینِ حج 2027 کے لیے بڑی سہولت
- پاکستان

پاسپورٹ کی تجدید ! عازمینِ حج 2027 کے لیے بڑی سہولت

اسلام آباد:عازمین حج 2027 کے لیے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں اہم سہولت فراہم کردی گئی ، اب مقررہ مدت سے پہلے بھی پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی خصوصی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امپیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عازمینِ حج 2027 کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کے عمل […]

پاسپورٹ کی تجدید ! عازمینِ حج 2027 کے لیے بڑی سہولت

اسلام آباد:عازمین حج 2027 کے لیے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں اہم سہولت فراہم کردی گئی ، اب مقررہ مدت سے پہلے بھی پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی خصوصی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امپیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عازمینِ حج 2027 کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کے عمل میں ایک اہم اور بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

نئے احکامات کے تحت عازمینِ حج اب اپنے پاسپورٹ کی مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے بھی اس کی تجدید کرا سکیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور اور پاسپورٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ عازمینِ حج 2027 پاسپورٹ رولز کے سیکشن ‘3 سی’ کے تحت اپنے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کرانے کے اہل ہوں گے۔

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمینِ حج سے قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کریں اور عازمین کی سہولت کے لیے ان درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد نمٹائیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کے لیے درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ کا کارآمد ہونا لازمی شرط ہے اور حج 2027 کی درخواست کے لیے عازمین کا پاکستانی پاسپورٹ کم از کم 16 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقررہ مدت تک کارآمد پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کے لیے کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، اسی لیے عازمینِ حج اس رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پاسپورٹ فوری طور پر اپ ڈیٹ کروا لیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.