• Home  
  • اب بل جمع کرانے کے لیے کیش کی ضرورت نہیں ! کے الیکٹرک کا کراچی والوں کے لیے بڑا اعلان
- پاکستان

اب بل جمع کرانے کے لیے کیش کی ضرورت نہیں ! کے الیکٹرک کا کراچی والوں کے لیے بڑا اعلان

کراچی : کے الیکٹرک نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بلوں کی ادائیگی کے لیے ’کیش فری‘ ڈیجیٹل سروس متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کے وقت کی بچت اور سہولت کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا جدید، تیز رفتار اور کیش فری نظام متعارف کرا […]

اب بل جمع کرانے کے لیے کیش کی ضرورت نہیں ! کے الیکٹرک کا کراچی والوں کے لیے بڑا اعلان

کراچی : کے الیکٹرک نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بلوں کی ادائیگی کے لیے ’کیش فری‘ ڈیجیٹل سروس متعارف کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کے وقت کی بچت اور سہولت کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا جدید، تیز رفتار اور کیش فری نظام متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے اقدام کے تحت اب صارفین کو بل جمع کرانے کے لیے نقد رقم ساتھ رکھنے یا بینکوں کے باہر طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صارفین اب کے الیکٹرک کے منتخب کسٹمر کیئر سینٹرز پر جا کر وہاں نصب پوائنٹ آف سیل مشینوں کے ذریعے اپنے بل سیکنڈز میں ادا کر سکتے ہیں۔

اس نئی سروس کے تحت مقامی اور بین الاقوامی کارڈز بشمول پے پاک ، ویزا ، ماسٹر کارڈ اور یونین پے کے ذریعے ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کا یہ نیا نظام نہ صرف انتہائی محفوظ ہے بلکہ اس سے بلنگ کے عمل میں مزید شفافیت آئے گی۔

کمپنی کا مقصد صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی ذہنی دباؤ کے، کیش کے بغیر اپنے بل بروقت جمع کرا سکیں اور انہیں بہتر خدمات میسر آئیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.