• Home  
  • لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
- کھیل

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ سے بیٹر عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیا ہے۔ گلوبل سپر لیگ میں بیٹر عبداللہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز میں شامل تھے اب ان کی جگہ بنگلادیش کے شمیم حسین کو قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ اوپنر بیٹر نے […]

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ سے بیٹر عبداللہ شفیق کو ریلیز کردیا ہے۔

گلوبل سپر لیگ میں بیٹر عبداللہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز میں شامل تھے اب ان کی جگہ بنگلادیش کے شمیم حسین کو قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اوپنر بیٹر نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف کھیلا اور 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق اب ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کو انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بیٹر عبداللہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

عبداللہ شفیق کی جگہ شامل کیے گئے شمیم حسین نے 52 ٹی 20 میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے اور 122.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 621 رنز بنائے ہیں جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔

انہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 61 میچز میں 141.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1040 رنز بنائے ہیں جس میں 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.