• Home  
  • ای چالان میں کچھ ایشوز ہیں 100 فیصد چیزیں بہتر نہیں، ڈی آئی جی ٹریفک
- پاکستان

ای چالان میں کچھ ایشوز ہیں 100 فیصد چیزیں بہتر نہیں، ڈی آئی جی ٹریفک

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان میں کچھ ایشوز آرہے ہیں 100 فیصد چیزیں بہتر نہیں ہیں، دہائیوں کا مسئلہ ہے بہتری آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے آگاہی کی ضرورت بہت زیادہ ہے موٹر سائیکل […]

ای چالان میں کچھ ایشوز ہیں 100 فیصد چیزیں بہتر نہیں ڈی آئی جی ٹریفک

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان میں کچھ ایشوز آرہے ہیں 100 فیصد چیزیں بہتر نہیں ہیں، دہائیوں کا مسئلہ ہے بہتری آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے آگاہی کی ضرورت بہت زیادہ ہے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ انتہائی اہم ہے، شہر میں لین ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ٹریفک نظام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، 60فیصد موٹر سائیکلوں پرجعلی نمبرپلیٹس لگی ہیں شہر میں اس وقت 46لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی زمانے میں 9ہزار بسیں سڑکوں پر تھیں آج صرف 2ہزار ہیں البتہ شہر میں رکشوں کی تعداد 3لاکھ تک پہنچ چکی ہے، پہلے کراچی میں 20لاکھ موٹر سائیکلیں تھیں اب سڑکوں پر 46لاکھ ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.