• Home  
  • یوٹیوب ویڈیوز بنانے والے صارفین کی بڑی مشکل آسان
- ٹیکنالوجی

یوٹیوب ویڈیوز بنانے والے صارفین کی بڑی مشکل آسان

دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے ویڈیوز بنانے والے صارفین اور کنٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔ اس سلسلے میں ایک نیا اہم فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت اب ‘یوٹیوب شارٹس’ کے لیے بھی کسٹم تھمب نیلز کا استعمال ممکن ہو سکے گا۔ میڈیا […]

یوٹیوب ویڈیوز بنانے والے صارفین کی بڑی مشکل آسان

دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے ویڈیوز بنانے والے صارفین اور کنٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔

اس سلسلے میں ایک نیا اہم فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت اب ‘یوٹیوب شارٹس’ کے لیے بھی کسٹم تھمب نیلز کا استعمال ممکن ہو سکے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت اب یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائی پی پی) میں شامل تخلیق کار اپنی شارٹس کے لیے کسٹم تھمب نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارفین صرف ویڈیو کے کسی ایک فریم کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کر سکتے تھے، جس کی وجہ سے دلکش اور یکساں برانڈنگ برقرار رکھنا مشکل تھا۔

نئے فیچر کے ذریعے تخلیق کار اپنی مرضی کی تصویر بطور تھمب نیل استعمال کر سکیں گے، جس سے ان کے شارٹس زیادہ پرکشش اور پیشہ ورانہ انداز میں نظر آئیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے فیچرز میں شامل تھا، جبکہ مستقبل میں اسے مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب کیا جائے گا۔

تھمب نیل تبدیل کرنے کا طریقہ

اہل صارفین یوٹیوب اسٹوڈیو میں جا کر کانٹنٹ سیکشن سے متعلقہ شارٹ منتخب کریں، ایڈٹ تھمب نیل پر کلک کریں، اپنی مرضی کی تصویر اپ لوڈ کریں یا یوٹیوب کی تجویز کردہ تصاویر میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، پھر تبدیلی محفوظ کر دیں۔ اس کے لیے اکاؤنٹ کا ویریفائی ہونا اور کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

ڈیسک ٹاپ صارفین کیلیے خوشخبری

یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ صارفین اب شارٹس کے لیے تین تجویز کردہ تھمب نیلز میں سے انتخاب بھی کر سکیں گے، جبکہ موبائل صارفین پہلے کی طرح ویڈیو کے کسی بھی فریم کو منتخب کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، یوٹیوب نے اے آئی پر مبنی “آسک اسٹوڈیو” فیچر کو بھی وسعت دی ہے، جس کے ذریعے تخلیق کار مصنوعی ذہانت کی مدد سے تھمب نیل کے نئے ڈیزائن، رنگ، لے آؤٹ اور انداز تجویز کروا سکیں گے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.