• Home  
  • ’ن لیگ بدمعاشوں‌ اور غنڈوں‌ کو لگام دے، کشمیر الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے‘
- پاکستان

’ن لیگ بدمعاشوں‌ اور غنڈوں‌ کو لگام دے، کشمیر الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے‘

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے۔ نیوز کے مطابق پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، ن لیگ سمجھتی ہے ہر کوئی بکاؤ مال […]

ن لیگ بدمعاشوں‌ اور غنڈوں‌ کو لگام دے کشمیر الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے۔

نیوز کے مطابق پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، ن لیگ سمجھتی ہے ہر کوئی بکاؤ مال ہے انہیں لالچ دے کر خرید سکتے ہیں، ن لیگ کے گلو بٹوں نے پی پی کے ایک ورکر کو شہید کرکے فاشسٹ روایت کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ امیدواروں کے اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر الیکشن کمیشن کی خاموشی افسوسناک ہے، ن لیگ اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ 2014 کی طرح کشمیر میں خیرات کا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، خیراتی مینڈیٹ اور فارم 47 کی پیداوار ن لیگ کشمیر میں ماحول خراب کررہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام پرامن ہیں اور وہ ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں، ان کی قیادت کان کھول کر سن لے کشمیر کا پرامن ماحول خراب ہونے نہیں دیں گے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.