• Home  
  • پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا
- پاکستان

پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ باب المندب سے پھنسے جہاز نکل آئے ہیں، عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتیں کمی کی طرف جارہی ہیں۔ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جاری اضافہ بہتری […]

پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ باب المندب سے پھنسے جہاز نکل آئے ہیں، عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتیں کمی کی طرف جارہی ہیں۔

نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جاری اضافہ بہتری کی طرف جانا شروع ہوگا، قیمتیں کتنی کم ہوں گی اس کا تعین اوگرا نے فارمولے کے تحت کرنا ہے۔

علاوہ ازیں علی پرویز ملک سے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی میں ڈی جی آئل، اوگرا، اوٹکا اور او سی اے سی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیر پیٹرولیم نے اوگرا کو آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کردی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فریٹ کنٹریکٹس کی تحریری پالیسی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بلاتعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.