• Home  
  • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم
- پاکستان

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم

اسلام آباد (23 جولائی 2026): سعودی عرب میں بغرض ملازمت لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں جن کے لیے خصوصی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کا وزٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نادرا اعلامیے […]

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم

اسلام آباد (23 جولائی 2026): سعودی عرب میں بغرض ملازمت لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں جن کے لیے خصوصی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کا وزٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نادرا اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات کی فراہمی، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی آپ کے گھر کے قریب تر فراہم کی جائے گی۔

نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم، پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر الظہران میں دورہ کرے گی، جہاں تمیمی نیو کیمپ ظھران ایسٹرن پراونس میں مقیم پاکستانیوں کیلیے کیمپ لگایا جائے گا۔

اس کیمپ میں 24 اور 25 جولائی 2026 بروز جمعہ اور ہفتہ، صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک (مقامی وقت کے مطابق) پاکستانی شہریوں کو ان کی مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.