• Home  
  • اسلام آباد کے 6 ججز ایوارڈ کے لیے نامزد
- پاکستان

اسلام آباد کے 6 ججز ایوارڈ کے لیے نامزد

اسلام آباد (23 جولائی 2026): ضلعی عدلیہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ججز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ سے 6 ججز کو ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا ہے، چیف جسٹس نے ہر کیٹگری سے ایک جج کو بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا، جن میں […]

اسلام آباد کے 6 ججز ایوارڈ کے لیے نامزد

اسلام آباد (23 جولائی 2026): ضلعی عدلیہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ججز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ سے 6 ججز کو ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا ہے، چیف جسٹس نے ہر کیٹگری سے ایک جج کو بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا، جن میں دو خواتین ججز بھی شامل ہیں۔

25 جولائی کو سپریم کورٹ میں عدلیہ سے متعلق نیشنل کانفرنس کے موقع پر یہ ایوارڈ دیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والوں میں سیشن جج ویسٹ ناصر جاوید رانا، جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم کے نام شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل، سینئر سول جج مبشر حسن، سول جج ایسٹ عائشہ شبیر، اور سینئر سول جج فیملی کورٹ صنم بخاری کے نام بھی ایوارڈ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔

نامزد ججز کو لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، واضح رہے کہ ملک بھر کی ضلعی عدلیہ سے بہترین کاکردگی دکھانے والے ججز کے نام لا اینڈ جسٹس کمیشن نے طلب کر رکھے ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.