• Home  
  • فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- کھیل

فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

(23 جولائی 2026): اسپین فٹبال لیگ نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں کئی بے ضابطگیوں بالخصوص امریکی صدر ٹرمپ کی سفارش پر امریکی کھلاڑی کی سزا ختم کرنے کے بعد فیفا صدر جیانی انفینٹینو شدید تنقید اور الزامات کی […]

فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

(23 جولائی 2026): اسپین فٹبال لیگ نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں کئی بے ضابطگیوں بالخصوص امریکی صدر ٹرمپ کی سفارش پر امریکی کھلاڑی کی سزا ختم کرنے کے بعد فیفا صدر جیانی انفینٹینو شدید تنقید اور الزامات کی زد میں رہے ہیں۔

اب ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے ساتھ ہی اسپین فٹبال لیگ کے صدر خاویر تیباس نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو پر فٹبال کے کھیل اور صنعت کی تباہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اطالوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ہسپانوی فٹبال لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ انینٹینو بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل توسیع کر کے فٹبال کی صنععت کو تباہ کر رہے ہیں۔

خاویر تیباس نے کہا کہ فیفا صدر کی 2030 کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز بے معنی ہے، ورلڈ کپ اہم ایونٹ ضرور ہے لیکن پوری فٹبال دنیا صرف اسی کے گرد نہیں گھوم سکتی۔

انہوں نے کہا کہ انفینٹینو کا وقت ختم ہو چکا ہے تاہم انہیں فیفا کے نظام اور رکن فیڈریشنز کی حمایت حاصل ہے، اسی لیے ان کے خلاف کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں آتا۔

تیباس نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ انفینٹینو کے مخالف ہیں لیکن خاموش رہ کر فٹبال کو پہنچنے والے نقصان میں شریک بنے ہوئے ہیں۔

لالیگا کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی لیگز ہی فٹبال کی بنیاد ہیں مگر فیفا صرف 40 روزہ ورلڈ کپ کے لیے ایسی پالیسیاں بنا رہا ہے جو ہزاروں ملازمتوں سے وابستہ فٹبال کی مجموعی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی امریکی فٹبال تنظیم نے 2030 کے ورلڈ کپ میں 64 ٹیموں کی شمولیت کی باضابطہ تجویز پیش کر رکھی ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ پہلے ہی 6 میزبان ممالک اور 3 برِاعظموں میں منعقد ہونے والا ہے۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.