• Home  
  • کراچی میں سی سی ڈی طرز کا مقابلہ، ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے 3 ملزمان مارے گئے
- پاکستان

کراچی میں سی سی ڈی طرز کا مقابلہ، ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے 3 ملزمان مارے گئے

کراچی (23 جولائی 2026): شہر قائد میں بھی پنجاب کی سی سی ڈی طرز کے ایک مبینہ مقابلے میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے پکڑے گئے 3 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش قتل میں ملوث تین ملزمان گلشن معمار عمر بروہی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے ہیں، مقابلے […]

کراچی میں سی سی ڈی طرز کا مقابلہ ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے 3 ملزمان مارے گئے

کراچی (23 جولائی 2026): شہر قائد میں بھی پنجاب کی سی سی ڈی طرز کے ایک مبینہ مقابلے میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے پکڑے گئے 3 ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش قتل میں ملوث تین ملزمان گلشن معمار عمر بروہی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے ہیں، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ایس آئی یو پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں ملوث تھے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے پریس کانفرنس میں ظاہر کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کلفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ڈاکٹر آکاش کو قتل کیا تھا، تینوں ملزمان نشان دہی کے لیے لے جائے جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا، اور فائرنگ تبادلے میں تینوں مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق اوڈھ قبیلے سے تھا، ہلاک ملزمان کی شناخت سریش، رام چند اور انیل کے نام سے ہوئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.