• Home  
  • روزانہ کی بنیاد پر عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ، 3 روز میں پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟
- پاکستان

روزانہ کی بنیاد پر عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ، 3 روز میں پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟

اسلام آباد (23 جولائی 2026): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل عوام پر بھاری پڑ گیا ہے، صرف 3 روز میں ڈیزل 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ ڈیزل کی قیمت تین دن میں 354.35 روپے سے بڑھ کر 375.4 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب […]

روزانہ کی بنیاد پر عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ 3 روز میں پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟

اسلام آباد (23 جولائی 2026): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل عوام پر بھاری پڑ گیا ہے، صرف 3 روز میں ڈیزل 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ڈیزل کی قیمت تین دن میں 354.35 روپے سے بڑھ کر 375.4 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ پٹرول تین روز کے دوران مزید 11 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔

گزشتہ تین روز میں صرف ایک بار پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت تین دن میں 315.80 سے بڑھ کر 327.12 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا کیا گیا تھا، جب کہ پٹرول 5 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 6 دنوں میں ڈیزل 52 روپے 19 پیسے مہنگا کیا گیا، جب کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 دن میں 16 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.