• Home  
  • ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کا فیصلہ مسترد کر دیا
- پاکستان

ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کا فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی (23 جولائی 2026): ڈمپر ایسوسی ایشن نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید متاثر ہوگا۔ انھوں نے کہا روزانہ قیمتوں کے تعین سے […]

ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کا فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی (23 جولائی 2026): ڈمپر ایسوسی ایشن نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید متاثر ہوگا۔

انھوں نے کہا روزانہ قیمتوں کے تعین سے کرایوں، تعمیراتی سرگرمیوں اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس فیصلے سے کاروباری نظام میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگی اور بوجھ عوام پر پڑے گا۔

حاجی لیاقت محسود نے کہا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرے، اور قیمتوں کا تعین مستحکم اور قابلِ عمل پالیسی کے تحت کیا جائے۔

صدر ڈمپر ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.