کراچی (22 جولائی 2026): شہر قائد میں کئی روز سے موسم ابر آلود ہے محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
نیوز کے مطابق کراچی کا موسم کئی روز سے خوشگوار اور آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم آج قدرے حبس کی صورتحال نے بارش کا امکان بھی پیدا کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں دن کے مختلف اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
آج صبح شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم ہوا میں موجودہ نمی کا تناسب 78 فیصد ہونے کے باعث حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

