• Home  
  • مفت 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھے اور لائٹس! عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
- پاکستان

مفت 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھے اور لائٹس! عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں، مزید 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کریں گے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو […]

مفت 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھے اور لائٹس! عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں، مزید 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کریں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں کے 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 18 ارب 20 کروڑ روپے کے سولر سسٹم فراہمی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جسے عوامی ریلیف کے لیے ایک انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ منصوبے کے تحت آف گرڈ علاقوں کے ایک لاکھ 32 ہزار جبکہ آن گرڈ علاقوں کے ایک لاکھ 43 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مستحق خاندانوں کو 180 واٹ کا سولر پینل، بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں سستی اور قابلِ اعتماد بجلی میسر آ سکے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد سولر کٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ جون 2027 تک تمام 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ صرف بجلی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ غریب اور مستحق عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.