مالی سال 26-2025 میں موبائل فون درآمدات کا مجموعی حجم تقریباً 3کروڑ 20 لاکھ یونٹس رہا۔
اعلامیہ پاکستان کسٹمز کے مطابق موبائل فون درآمدات میں استحکام برقرار رہا ہے موبائل فون درآمدات میں اضافہ مقامی صنعت کیلئےسی کےڈی اورایس کےڈی کٹس کےباعث ہوا۔
موبائل فون درآمدات کی تقریبا ً80 فیصد مالیت مقامی اسمبلی کے لیے درآمد کیے گئے، مالی سال 26-2025 میں موبائل فون کی مجموعی درآمدی مالیت تقریباً 520 ارب روپے رہی۔
کسٹمز کا کہنا ہے کہ مکمل تیار موبائل فونز کی درآمدات مجموعی درآمدی مالیت کا پانچویں حصے سے بھی کم ہیں، پریمیم فونزکی درآمدات میں اضافہ طلب کی عکاسی کرتا ہے جو مقامی صنعت کی جگہ نہیں لے رہا۔
قانونی تجارتی ذرائع سے درآمد موبائل فونز صارفین کیلئے زیادہ اقتصادی ثابت ہو رہے ہیں۔ موبائل فون درآمدات پر وصول ڈیوٹیز اور ٹیکسز مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 121ارب روپے ہو گئے۔
موبائل فون درآمدات سے حاصل محصولات میں ایک سال میں 36 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ گرےمارکیٹ تجارت میں کمی اور دستاویزی درآمدات میں اضافہ کسٹمز کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

