• Home  
  • آزاد کشمیر کے لوگوں کو الیکٹرک بائیک، بلاسود قرضہ دیں گے، مریم نواز
- Uncategorized

آزاد کشمیر کے لوگوں کو الیکٹرک بائیک، بلاسود قرضہ دیں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو الیکٹرک بائیک اور بلاسود قرضہ دیں گے۔ مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی طرح آزاد کشمیر کے خصوصی افراد کو بھی ہمت کارڈ دیں گے، آزاد کشمیر کے نوجوان […]

آزاد کشمیر کے لوگوں کو الیکٹرک بائیک، بلاسود قرضہ دیں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو الیکٹرک بائیک اور بلاسود قرضہ دیں گے۔

مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی طرح آزاد کشمیر کے خصوصی افراد کو بھی ہمت کارڈ دیں گے، آزاد کشمیر کے نوجوان کے لیے 2 ہزار اسکالر شپس اور 5 ہزار لیپ ٹاپ بھی لے کر آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 15 کلینک آن ویل آزاد کشمیر کے لیے لارہے ہیں، یہ نہیں ہوگا کہ ن لیگ حکومت ہو اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو نوکری نہ ملے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نئے اسپتال بن رہے ہیں، لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال بن رہا ہے جو ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہوگا جس سے آزاد کشمیر کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہروں، دیہات کو دو لاکھ افراد صاف کررہے ہیں، ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا کشمیر بھی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف سے درخواست کروں گی اپنی چھت اپنا گھر اسکیم آزاد کشمیر میں شروع کریں، پنجاب میں کاشتکاری کے لیے 30 ہزار غریب اہلخانہ کو 5، 5 ایکڑ زمین 20 سال کے لیے مفت دے دی، غریب اہلخانہ کو ساتھ میں فی ایکڑ 50 ہزار روپے بھی دیے تاکہ وہ کام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پنجاب میں دو لاکھ گھر تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، اگلے تین سال میں گھر کی اسکیم کو پانچ لاکھ تک پہنچائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جن کے اپنے صوبے میں سائل کرپشن کی نذر ہوتے ہیں وہ آزاد کشمیر میں کیسے پہنچائیں گے، جن صوبوں کی سڑکیں ٹوٹی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیسے بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا منشور وہی ہے جو ترقی پنجاب میں ہورہی ہے وہی آزاد کشمیر میں بھی ہو۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.