• Home  
  • سونے میں قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- پاکستان

سونے میں قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4029 روپے […]

سونے میں قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4029 روپے اضافے سے تین لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 47 ڈالر اضافے کے بعد 4068 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی 219 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

 اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.