اسلام آباد : نویں جماعت کے طلبا کے لیے آن لائن رجسٹریشن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، تاہم رجسٹریشن فیس کا چالان 18 اگست 2026 تک جمع کرایا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں نویں جماعت کے تعلیمی سیشن 2026-28 کی آن لائن رجسٹریشن جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن پورٹل ڈبل فیس کے ساتھ کھولا گیا ہے اور تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج ہی اپنے طلبہ کی رجسٹریشن ریٹرن جمع کرائیں۔
فیڈرل بورڈ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن فیس کا چالان 18 اگست 2026 تک جمع کرایا جا سکتا ہے، تاہم طلبہ کا آن لائن اندراج مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنا لازمی ہے۔
بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ جو طلبہ مقررہ مدت کے دوران آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن نہیں کرائیں گے، وہ فیڈرل بورڈ کی رجسٹریشن سے محروم رہ جائیں گے۔

