• Home  
  • توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور
- پاکستان

توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔  نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ریحان طارق کو ایک لاکھ مچلکے جمع کروانے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے اینکر ریحان طارق کی بعد […]

توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

 نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ریحان طارق کو ایک لاکھ مچلکے جمع کروانے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سیشن جج نصرت علی صدیقی نے اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ریحان طارق کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں داؤد پیش ہوئے اور اپنے دلائل عدالت کے سامنے رکھے۔

وکیل میاں داؤد نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر کے متن سے کسی بھی وقوعے کا ثابت ہونا ظاہر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی قانون میں تاریخی مذہبی سوالات پر مبنی کسی شخص کا انٹرویو کرنا قابلِ دست اندازی جرم قرار نہیں دیا گیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں عائد کی گئی تمام دفعات ضابطہ فوجداری کے تحت غیرممنوعہ نوعیت کی ہیں، جن میں ملزم کو ضمانت دینا اس کا آئینی حق ہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اینکرپرسن ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

واضح رہے کہ اینکر ریحان طارق کے خلاف متنازع انٹرویو پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.