• Home  
  • طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی
- پاکستان

طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

کوئٹہ (21 جولائی 2026): کوئٹہ کی طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔ بلوچستان کی طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ملائکہ خان خلجی نے قومی ویمن ایکسپڈیشن 2026 میں […]

طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

کوئٹہ (21 جولائی 2026): کوئٹہ کی طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

بلوچستان کی طالبہ ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ملائکہ خان خلجی نے قومی ویمن ایکسپڈیشن 2026 میں شرکت کرتے ہوئے یہ شان دار کامیابی حاصل کی۔ وہ اس مہم میں شریک پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں میں کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہیں۔

بلوچستان کی بیٹی ملائکہ خان خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی پر قومی پرچم لہرا کر صوبے کا نام روشن کیا۔ وہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ فار ٹورازم، ہاسپیٹلٹی اینڈ کلچر مینجمنٹ کی طالبہ ہیں۔

ملائکہ خان خلجی کی یہ کامیابی پاکستان میں خواتین کی کوہ پیمائی کے فروغ کی ایک روشن مثال قرار دی جا رہی ہے، جب کہ اسے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے نئی امید اور ایک اہم سنگِ میل بھی قرار دیا گیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.