• Home  
  • کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 نوجوان جاں بحق ، 3 زخمی
- پاکستان

کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 نوجوان جاں بحق ، 3 زخمی

خان پور: کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ناران کاغان کی سیر کے لیے جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی ، جس میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 شدید […]

کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 نوجوان جاں بحق ، 3 زخمی

خان پور: کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ناران کاغان کی سیر کے لیے جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی ، جس میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں میں سے ایک نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نواب شاہ اور خان پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ناران کاغان کی سیر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خان پور کے مقام پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ حمزہ اور 20 سالہ عرفان مغل کے نام سے ہوئی ہے۔

اں بحق ہونے والا 20 سالہ نوجوان عرفان مغل نواب شاہ کا رہائشی تھا، جو خان پور میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا ہوا تھا اور وہاں سے سب مل کر ناران کی سیر کے لیے نکلے تھے کہ اس جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 نوجوانوں میں شامل اسامہ نامی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے، جسے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں خان پور اور نواب شاہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.