• Home  
  • ژوب سے کراچی جانے والی کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی
- Uncategorized

ژوب سے کراچی جانے والی کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی

مستونگ: بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریب ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون مریضہ جاں بحق اوردوبچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی ایک مسافر کار […]

مستونگ: بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریب ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون مریضہ جاں بحق اوردوبچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی ایک مسافر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون مریضہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو معصوم بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اسپتال میں زیر علاج ایک زخمی شخص نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا”ہم کار میں مریضہ کو لے کر ژوب سے کراچی جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ہمیں گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔ ہم ابھی گاڑی روکنے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ انہوں نے کار پر دو اطراف سے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔”

حملے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود خاتون مریضہ گولیوں کی زد میں آکر دم توڑ گئیں، جبکہ کار میں سوار دیگر افراد، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز فورس نے لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے۔ مسلح حملہ آوروں کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.