• Home  
  • اوگرا نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا
- پاکستان

اوگرا نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر […]

اوگرا نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 06 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کا تیل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 282 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اوگرا کو اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے اعلان کے لیے اب حکومت سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی. قیمتوں کا فیصلہ درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر خودکار طریقے سے ہوگا۔ اگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد نہیں کی گئیں، تو قیمت کا تعین سالانہ اوسط پریمیم کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دستاویز میں واضح کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے مقرر کردہ حد سے زیادہ پیٹرولیم لیوی چارج نہیں کی جائے گی جبکہ پیٹرولیم لیوی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ردوبدل صرف وزارتِ خزانہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اوگرا کو یکم جولائی 2026 سے عالمی مارکیٹ کے ریفرنس ریٹس روزانہ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ان کے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم، امپورٹ کی شرائط و ضوابط کی صرف ہائی اسپیڈ ڈیژل درآمد کرنے کی اہل ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو 9 ماہ تک کے لیے نااہل قرار دیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، پاکستان اسٹیٹ آئل مالیاتی سال 2027 سے 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.