• Home  
  • چلی میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک
- دنیا

چلی میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک

سانتیاگو(21 جولائی 2026): چلی میں دو دہائیوں کی شدید ترین بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے جبکہ سڑکیں اور پل بری طرح متاثر ہوئے۔ صورتحال […]

چلی میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک

سانتیاگو(21 جولائی 2026): چلی میں دو دہائیوں کی شدید ترین بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے جبکہ سڑکیں اور پل بری طرح متاثر ہوئے۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے شمالی اور وسطی چلی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں اسکولوں کی کلاسز معطل کر دی گئی ہیں۔ بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ تر جنوبی حصوں میں تقریباً 2 لاکھ 57 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، ریاست کی ملکیتی کان کنی کمپنی ‘کوڈیلکو’ نے طوفان کے باعث اپنی ‘اینڈینا’ کان پر سطحی کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں ایک مزدور بھی شامل ہے جو جنوبی قصبے نیگریٹے میں سڑک صاف کر رہا تھا۔

اس کے علاوہ تیموکو میں چھت کی صفائی کے دوران گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ دارالحکومت سانتیاگو میں ایک اور شہری کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.