• Home  
  • کراچی: گٹکا ماوا بنانے والی بڑی فیکٹری پکڑی گئی، بدنام زمانہ ملزم گرفتار
- پاکستان

کراچی: گٹکا ماوا بنانے والی بڑی فیکٹری پکڑی گئی، بدنام زمانہ ملزم گرفتار

کراچی(20 جولائی 2026): غریب آباد کے علاقے میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا بنانے والا بڑا کارخانہ سیل کر دیا اور موقع سے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارخانے سے گٹکا بنانے کی پیکنگ اور مکسنگ مشین، 200 کلو چھالیہ اور تیار شدہ ایک ہزار گٹکے برآمد […]

کراچی: گٹکا ماوا بنانے والی بڑی فیکٹری پکڑی گئی، بدنام زمانہ ملزم گرفتار

کراچی(20 جولائی 2026): غریب آباد کے علاقے میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا بنانے والا بڑا کارخانہ سیل کر دیا اور موقع سے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارخانے سے گٹکا بنانے کی پیکنگ اور مکسنگ مشین، 200 کلو چھالیہ اور تیار شدہ ایک ہزار گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت نصیر عرف چوچہ کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور مفرور تھا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں کہ اس نے سال 2001 میں گٹکا تیار کرنے کا کاروبار شروع کیا تھا اور اس سے قبل پرانا گولیمار میں کرائے کی جگہ پر گٹکے کا کارخانہ قائم کر رکھا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں حاجی ریاست نامی شخص اس کا شراکت دار تھا۔

حکام کے مطابق ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ لیاری میں واقع اپنی فیکٹری کو اسلحہ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء چھپانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ ملزم سال 2024 کے بعد سے کاشف دادا نامی شخص کو باقاعدگی سے ہفتہ وار بھتہ بھی کر رہا تھا اور اس نے کاشف دادا کے کارندوں کو فیکٹری میں غیر قانونی سامان رکھنے کی کھلی اجازت دے رکھی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ملزم ان جرائم پیشہ افراد کے آپریشنل اخراجات کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کرتا رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.